• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد پولیس کے 2 مبینہ مقابلے، 2 بدنام ڈاکو ہلاک

حیدرآباد(بیورورپورٹ)راہوکی اورفورٹ پولیس کے 2مبینہ مقابلے،مطلوب ڈکیت گروہ سے 2ڈاکو ہلاک،منشیات ڈیلر گرفتار،ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اےافتخار احمد برڑو اور ڈی ایس پی ٹنڈو جام اسد چنا کی سربراہی میں حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ناریجانی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کی تو ڈکیت گروہ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو عرفان ناریجو اور نادر عرف نادو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اس دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار وقار علی زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہکار کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔۔حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو عرفان ناریجو نے چند روز قبل راہوکی میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی اور مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید