پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی اور ملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت مقامی کیفے ٹیریا میں پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسن پیش کرنے کی محفل جس میں ن لیگ کی نمائندگی سینر راہنما چوہدری ریاض بھاپا ، راجہ محمد اقبال اور رزاق مغل نے گی اس موقع ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمہوریت ، غریب عوام کے حقوق کےلئے جتنی جانی مالی قید وبند کی قربانیاں پی پی پی نے دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اگر بعض قوتیں پی پی پی کی عوامی مقبولیت کو چھپانے کےلئے منفی پراپیگنڈہ اور اوچھے ہیتھگنڈوں سے باز آ جاتیں تو پاکستان ایک مستحکم خوشحال ملک بن چکا ہوتا موجودہ جمہوریت بھی شہید محترمہ بے نظر بھٹو کی مثاق جمہوریت کی بدولت ہے اس موقع پر پارٹی بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔