• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی کا رجحان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی کا رجحان برقرار، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2025کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 29لاکھ 61ہزار ٹن رہی، جو کہ مارچ 2024کی 33لاکھ 38ہزار ٹن کے مقابلے میں 11.31فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم برآمدات تقریباً مستحکم رہیں اور مارچ 2025 میں 6لاکھ 8ہزار 614ٹن رہیں، جو کہ مارچ 2024 میں 6 لاکھ 5 ہزار 142 ٹن رہیں تھیں۔ مارچ 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35 لاکھ 69 ہزار ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں یہ 39 لاکھ 44 ہزار ٹن تھی، یوں مجموعی فروخت میں 9.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مارچ 2025 میں شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریز نے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو کہ مارچ 2024 میں 28 لاکھ 66 ہزار ٹن کے مقابلے میں 14.54 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید