میرپورخاص (رپورٹ / سید محمد خالد) پیپلزپارٹی کے متحرک رہنما اور مئیر کے سگے بھائی عبدالغنی غوری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے عبدالغنی غوری کو پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عبدالغنی غوری میرپورخاص کے مئیر عبدالروف غوری کے بڑے بھائی ہیں۔ زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ادھر عبدلغنی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اسے ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے۔ جبکہ عبدالغنی غوری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چھ سو روز سے پاکستان کی خاطر جیل میں ہے۔پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ کرنی ہے۔