کراچی (اسد ابن حسن) اعلی عدلیہ نے صوبہ سندھ میں سول ججز اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹس کی کمی اور جلد حصول انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ 58 خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے عمل کا أغاز کر دیا ہے۔ امیدواروں کے قابلیت کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ، کم از کم دو برس لاء کی پریکٹس، انگلینڈ یا أئرلینڈ کا بیرسٹر، یا فیکلٹی أف ایڈوکیٹس أف اسکاٹ لینڈ کا ممبر، اسسٹنٹ اٹارنی، اسسٹنٹ سالیسیٹر اور پرازیکیوٹر درخواستیں دینے کے اہل ہیں۔ منتخب امیدواروں کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، اس کا اور اس کی فیملی کے مکمل میڈیکل اخراجات، سرکاری گاڑی اور مراعات بشمول اگر سرکاری رہائش گاہ میسر ہوئی تو تنخواہ سے کرایہ منہا کر کے فرھامی شامل ہیں۔ درخواست کنندہ کو باحق ہائی کورٹ چار ہزار روپے کا ناقابل واپسی پے ارڈر جمع کروانا لازم ہوگا۔ درخواستیں جمع کروانے کی أخری تاریخ 22 اپریل ہے۔