• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے پاکستان کو ون پیشنٹ، ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کے چار بدترین رہنے کی جگہوں میں شمار ہوتا ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے ایک اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں،پورے پاکستان کو ون پیشنٹ، ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں ،ہمارا شناختی کارڈ ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا جس کے لئے بہت جلد چاروں صوبائی وزرائے صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کروں گا،ستر فیصد افراد جنہیں بیسک ہیلتھ یونٹ جانا چاہیے وہ بڑے اسپتالوں میں جاتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ،ہم ٹیلی میڈیسن کو فعال کرنے جا رہے ہیں تاکہ بڑے اسپتالوں پر دباؤکم ہو،تمام صوبوں کے وزرائے صحت نے اچھا رسپانس دیا ہے،ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مارکیٹ کو لبرلائز کرنے جا رہے ہیں ،فارما کمپنیز میں مقابلہ ہے، ایک دوسرے کی ادویات رکواتی ہیں، ایک رات میں ادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی جا سکتی، پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے، گھریلو صارفین بالخصوص صنعتکاروں کیلئے بجلی سستی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل نہیں۔ ایک پاور پلانٹ جو ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنا رہا وہاں سات ارب سیلری کی مد میں جا رہے تھے، چھ سو ارب رویے سالانہ بجلی کی چوری ہے، تئیس سو ارب رویے کا سرکلر ڈیتھ ہے جس میں ہر سال چھ ارب کا اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید