• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین میانمار کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے گزشتہ روزمیانمار کےزلزلہ متاثرین کیلئے70ٹن ہنگامی فلاحی امداد روانہ کر دی۔ امدادی سامان دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے روانہ کی گئی۔ خطے میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے باعث شدید نقصان کے پیش نظر یہ امداد روانہ کی گئی۔ ایئر کارگو پرواز کے ذریعے 35 ٹن ضروری امدادی سامان پر مشتمل دوسری کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کے شہر ینگون کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل، پانی کے ٹینک، ادویات اور تیار کھانے کے پیکٹ شامل تھے۔ امدادی سامان بھیجنے کا مقصد میانمار میں متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔قبل ازیں، میانمار میں پاکستان کے مشن نے 35 ٹن امدادی سامان پر مشتمل پہلی کھیپ ینگون ریجن کے وزیر اعلیٰ کے حوالے کی جو متاثرین میں تقسیم کے لئے روانہ کی گئی۔ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان فلاحی بنیادوں پر امدادی کوششوں کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ضرورت کے وقت میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید