کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 19سال کے مریض کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے جس کا علاج جاری ہے۔
بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔
کانگو وائرس سےجاں بحق پہلے مریض کا تعلق پشین سے تھا۔