• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے ساتھ کام، گلیپسی کا کوچنگ سے دل بھر گیا، شاید آسٹریلیا کی پیشکش بھی قبول نہ کروں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ کام کرکے جیسن گلیسپی کا دل کوچنگ سے بھرگیا۔آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے استعفی دینا ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیے کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں، میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے پاکستان کے تجربے نے کوچنگ کیلیے میری محبت کوکم کردیاہے،مجھے یقین نہیں کہ اب میں دوبارہ کوچنگ کرسکوں گا ، آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا تو میں جواب دیتا کہ ابھی نہیں، میری اس وقت کل وقتی کوچنگ میں دلچسپی نہیں ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔ گلیسپی نے وزڈن کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا، ابھی مجھے یقین نہیں ہے کہ میں مکمل وقت کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ پاکستان کے تجربے نے کوچنگ کے لیے میری محبت کو بڑھاوا دیا لیکن یہ واقعی میرے لیے بہت مایوس کن تھا۔ تاہم ٹی 20 لیگز میں ٹیموں کی کوچنگ اور کچھ قلیل مدتی کنسلٹنٹ کے طور پر تیار ہوں، لیکن کل وقتی کوچنگ اس وقت یہ میرے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، میں نے 15 سال سے بہترین کوچنگ کی ہے۔ لیکن اس وقت میں سجھتا ہوں کہ کچھ اور کرنا کا موقع ہے۔

اسپورٹس سے مزید