اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں اہم ملاقات کی۔ذ رائع کے مطا بق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے آگاہ کیا جبکہ امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا، بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے سپیکر ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور سعد رفیق کی ملاقات،نہروں کے ایشو پر مشاورت کی ذرائع کے مطا بق وزیر داخلہ نے چئیرمین پی سی بی کی حیثیت سے وزیراعظم کو پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی معاملات بارے بھی وزیراعظم کو تفصیلات بتائیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورتحال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔ در یں اثناگزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔