• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ارکان کانگریس کا وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کا وفد 10سے 15اپریل تک پاکستان کا اہم دورہ کریگا جس کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریگا۔ دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کرینگے، کانگریس کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید