• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پی ایس ایل کی سیکورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےپی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیےپاک فوج اور سول آرمڈ فورسزتعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر 2025 کے لیےبھی پاک فوج اورسول آرمڈ کی تعیناتی ہوگی۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ کےفیصلےکےتحت وزارت داخلہ اورانسدادمنشیات نے احکامات جاری کرد یے ہیں۔ پاک فوج اورسول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیےہوگی۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی۔ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت ہوگی۔ کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں،چیف کمشنراسلام آباد نے تعیناتی سےمتعلق درخواستیں کی تھیں۔پی ایس ایل دسویں ایڈیشن کا آغاز11 اپریل سے،فائنل18مئی کو کھیلاجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید