• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے

پشاور (آئی این پی)9مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے، نشتر ہال پشاور میں خطاب کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کردیا۔ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بالآخر منظر عام پر آگئے، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو خطاب کیا۔روپوش رہنما مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ افسوسناک ہے۔مراد سعید نے زور دیا کہ کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید