• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، 62 مزید کی ملک بدری کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلاء کا سلسلہ جاری ہے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 62افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں صوبائی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور کیپیٹل سٹی پولیس کو ملک بدری کے عمل کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو آج طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔مراسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عبدالمجید کو ملک بدری کے عمل کے لیے رابطہ فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔پولیس، اسپیشل برانچ اور کیپیٹل پولیس کو سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ ملک بدری کا عمل پرامن اور موثر انداز میں مکمل ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید