• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی کا انٹر پارلیمانی اسپیکر کانفرنس کا بانی چیئرمین منتخب ہونا قابل فخر ہے،پی پی جنوبی پنجاب

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا انٹر پارلیمانی اسپیکر کانفرنس کا بانی چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کے لیے فخر جبکہ پیپلز پارٹی ʼ گیلانی خاندان اور خطہ جنوبی پنجاب کے لیے منفرد اعزاز ہے یوسف رضا گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی ایسی ہی منفرد اور بہترین شخصیات کی حامل جماعت ہے ، بلاول بھٹو کو بھی وزیر اعظم بنائیں گے ʼ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ ، سینیئر نائب صدر کلچرل ونگ جنوبی پنجاب میر احمد کامران مگسی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راؤ ساجد علی ، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی خطہ جنوبی پنجاب کا مان اور فخر ہیں -
ملتان سے مزید