اسلام آباد (محمد صالح ظافر)علیمہ خانم کی آج عمران سے ملاقات نہ کرائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی ارکان پارلیمنٹ، پنجاب اسمبلی اور ناکام امیدوار شرکت کرینگے ،بشری ٰبیگم کا دھڑا دھرنے کا مخالف، کور کمیٹی اس بارے فیصلہ نہ کر سکی ،اڈیالہ کے اردگرد سکیورٹی کا سخت بندوبست، ملک میں جاری انتہائی اہم عالمی کانفرنس کے تناظر میں کسی ہنگامے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،محمود اچکزئی نے قائمہ کمیٹیوں بشمول پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہونے کی تجویز پیش کردی، اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا مشورہ، تحریک انصاف کی خاموشی جمیعت العلماء اسلام فضل الرحمٰن حزب اختلاف کے ہنگامے کا حصہ نہیں۔