• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں کی وجہ سے کراچی بری طرح متاثر، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پیر کووفد کے ہمراہ قادری ہاؤس میں مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک موجودہ حالات سمیت کراچی کے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ شہرکراچی موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانیوں اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے۔اس شہر میں ہمارا ہی پانی چوری کر کے صنعتی ایریا میں بیچا جا رہا ہے لوگ گھروں میں پینے کے پانی کے لیے ترستے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید