• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بزنس مین کا پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اور میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے سی ای او منصور شفیق نے پاکستان کے بڑے شہروں میں ہائی رائز منصوبوں اور سستے رہائشی یونٹس کے لیے 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 13 منزلہ بلڈنگ شروع کر رہے ہیں جہاں پر عام آدمی زیرو پرسنٹ ڈاون پے منٹ کے ساتھ بکنگ کروا سکے گا،عام آدمی کو آسان اقساط پر گھر دینگے، ہم پاکستانیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی کام کریں گے، پاکستانی کمیونٹی کے لیے برطانیہ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی سہولت کے ساتھ ایک نئی نجی ایئرلان بھی متعارف کروائی جائے گی، اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منصور شفیق نے وفاقی دارالحکومت کے افق کو نئی جہت دینے والے ایک عظیم منصوبے کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں ہائی رائز منصوبوں اور سستے رہائشی یونٹس کے لیے 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کرینگے،بیرون ملک پانچ سو ملین ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کیا ، اس رقم کو بنیادی طور پر دو منصوبوں میں خرچ کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید