• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی افغان مہاجرین کے انخلاء میں تیز ی لائی جائے‘ ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)ڈی سی کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین (ACC کارڈ ہولڈرز) کے انخلا کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پولیس، ایف سی، نادرا، مردم شماری، این ایچ سی آر کے افسران اور تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کیاجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیاجس کے لیے تمام تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اور کمی و بیشی کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیںڈی سی نے ہدایت دیں کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کریں گرفتار مہاجرین کو ڈی سی آفس منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی جانچ پڑتال کے بعد رجسٹریشن کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید