ہالی ووڈ (جنگ نیوز) امریکا کی سابق ٹینس کھلاڑی بلی جین کنگ کو ان کی شاندار خدمات کی بدولت ’’واک آف فیم‘‘ میں شامل کیا گیاہے۔ اس مناسبت سے ہالی ووڈ میں تقریب ہوئی جس میں ان کے نام کا ستارہ عالمی شہرت یافتہ سڑک پر نصب کیا گیا۔20گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی بلی جین کنگ نے ٹینس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر خواتین کی مساوات اور حقوق کیلئے بھی جدوجہد کی ہے۔ انہیں ٹینس کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔