• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ پاکستان سے مہاجرین کی باعزت واپسی یقینی بنائے، افغان طالبان

کراچی، کابل (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ طالبان حکومت نے منگل کے روز پاکستان پر افغانوں کو زبردستی نکالنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ طالبان کی وزارت مہاجرین و وطن واپسی نے ایکس پر کہا، "ہمسایہ ممالک کی جانب سے ان (افغانوں) کے ساتھ بدسلوکی ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے"انہوں نے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک مشترکہ معاہدے کا مطالبہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید