• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے،حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے اقدامات یونہی جار ی رہیں گے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز بلوچستان کے وکلاء کی اعلی سطح قیادت سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں صوبے کی امن و امان و سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ا یسوسی ایشن رؤف عطاء، صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عطاء اللہ لانگو اور رکن بلوچستان بار کونسل خلیل کاکڑ ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان و سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید