کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ ملکرپچر روڈ لیمارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک ( فتنہ الخوارج)سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جمیل احمد عرف قاری صاحب کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا۔ملزم کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ قائم کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم سوشل میڈیاکے ذریعہ حماد انصاری کے ساتھ رابطہ میں آیا جسکا تعلق کالعدم تحریک( فتنہ الخوارج)سے تھا،حماد انصاری نے گرفتار ملزم کو کراچی میں حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔