ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت ریکوری پراگریس بارے اجلاس، جلاس میں ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو ایم ڈی اے کی ماہ مارچ تک کی آمدن اور اخراجات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ داری اور نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، ٹاؤن پلاننگ سے متعلقہ زیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ میڈم عنائزہ حرا کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے نقشہ منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے۔