ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب جمعہ کے روز فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کرے گی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل کا کہنا ہے کہ جمعہ 11اپریل کواحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی علماء کرام اور خطبہ حضرات جمعہ کے اجتماعات میں عوام کو ظلم و ستم سے آگاہ کریں گے اور بھرپور آواز احتجاج بلند کریں گےاور جہاں امریکہ اسرائیل کے خلاف بات کی جائے گی وہاں مسلم حکمرانوں کو بھی نیند سے بیداری کے لیے آواز بلند کی جائے گی ا س وقت ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیلی امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے دکاندار حضرات یہ اشیاء فروخت کرنا فوری بند کر دیں ہم فلسطینی ماں بہنوں بیٹیوں اور مظلوم عوام کی تاریخی قربانیوں کےباوجو ظلم و بربریت کے سامنے استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔