• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، مغویہ بازیاب،فیصل آباد پولیس کے سپرد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس کی کامیاب کارروائی، مغویہ بازیاب، فیصل آباد پولیس کے حوالے،انچارج چوکی لاری اڈا راؤ محمد نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اغوا کے مقدمہ میں مغویہ خاتون کو بازیاب کروا کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا،اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،جلیل آباد پولیس نے ملزم عبدالستار سے 15لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب کوتوالی پولیس نے ملزم واجد سے شراب ملزم واجد حسین سے 20لیٹر شراب بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سجاد سے 10لیٹر شراب صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم گلزار سے 5لیٹر دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 10لیٹر جبکہ حرم گیٹ پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،  پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری معمولی زخمی، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، کینٹ پولیس کو محمد فیصل نے اطلاع دی کہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ نواں شہر چوک کے قریب اچانک کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور میری گردن پر لپٹ گئی جس سے میں معمولی زخمی ہوا اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، پولیس نے شہری کے گھر پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک نامزد تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔صدر جلالپور پولیس کو اللہ داد خان نے بتایا کہ ملزم عاصم نے تین نامعلوم افراد کے ہمراہ میرے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے شہری کی رقم نوسربازی سے لیکر فرار ہونے کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دولت گیٹ پولیس کو محمد ہاشم نے بتایا کہ نجی بینک سے پچاس ہزار کا چیک کیش کرایا تو اچانک دو نامعلوم افراد میرے پاس آئے اور رقم گنتے ہوئے نوسربازی سے چودہ ہزار پانچ سوروپے لیکر فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید