ملتان( سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر نوید انجم نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول ملتان کے ہمراہ ملتان واسا کے دفتر پرچھاپہ ،مجاہد حسین ریکوری انسپیکٹر واسا BS-16اور رانا ریاض ریکوری اسسٹنٹ BS-9کو =/50000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ریڈ کر کے اینٹی کرپشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر نوید انجم نےکاروائی کرتے ہوئے ملتان واسا دفتر پر چھاپہ مجاہد حسین ریکوری انسپیکٹر BS-16 اور رانا ریاض BS-9 ریکوری اسسٹنٹ کو ایک شہری سے واسا کا بل ٹھیک کرانے کے لیے = /50000 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں ۔