ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جوس پلانٹ اور اچار یونٹ پر چھاپہ، 2000لٹر سے زائد ملاوٹی مشروبات، 500کلو فنگس زدہ اچار تلف، تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی پل رانگو اور مخدوم پور چونگی پر کی گئی۔جہاںمصنوعی رنگ اور فلیورز کی مدد سے مختلف اقسام کی ڈرنکس تیار کی جارہی تھیں۔ مصنوعی مٹھاس، کھلا رنگ اور ناقص فلیورز موقع سے برآمد کیے گئے۔ اسی طرح اچار یونٹ سے پھپھوندی لگا اچار اور جعلی پیکنگ مٹیریل برآمد کیا گیا۔ ناقص اچار ڈبوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ ممنوعہ اجزاء سے تیار کردہ مشروبات مختلف کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص مشروبات اور مصنوعی مٹھاس کی بھاری مقدار برآمد کرکے تلف کردی ۔