• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان انڑ ہیلتھ سینٹرکا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) علی خان ترین، مخدوم سید مرتضیٰ محمود رکن قومی اسمبلی اور مخدوم سید عثمان محمود نے ٹلو بنگلہ رحیم یار خان میں "سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر" کا افتتاح کردیا۔ سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر ٹلو بنگلہ میں اہل علاقہ اور دیگر قریبی علاقوں کے مکینوں کے لئے صحت کی بنیادی سہولیات 24 گھنٹے مفت فراہم کی جائینگی جبکہ ہیلتھ سنٹر میں مفت چیک اپ و ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے ساتھ ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر بھی مستقل موجود ہونگی۔ اس موقع پر علی خان ترین نے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید عثمان محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی بے لوث خدمت ہمارا مقصد حیات ہے۔
ملتان سے مزید