• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا کرکٹ گیمنگ کیلئے موبائل کی دنیا میں انٹری کا فیصلہ

کراچی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ گیم کے ذریعے موبائل گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ کر لیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ مستقبل میں نشریاتی حقوق کی قدر میں ممکنہ کمی کے خدشے کے باعث اپنے ریوینیو میں اضافے کیلئے کیا ہے۔تاہم کرکٹ کے موبائل گیم کے حوالے سے بہت کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کے نام، تصویر اور مشابہت کے حقوق کے پیچیدہ مسئلے کو کیسے نمٹاتی ہے۔ اس کیلئے سب سے بڑی بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے پلیئرز کے نام استعمال کرنے کیلئے آمادہ کرنا ہوگا۔ البتہ اس کیلئے بھی آئی سی سی کی نظر بھارت کی اربوں ڈالر کی مارکیٹ پر ہے۔ آئی سی سی کی ڈیجیٹل ٹیم ہرارے میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگز میں چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کو منصوبوں پر پریزنٹیشن دے گی۔ آئی سی سی اب مکمل ممبران سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ڈیویلپرز کو ایک ایسی گیم بنانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جا سکے جو ابتدائی طور پر موبائل صارفین کے لیے ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید