کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کو بطور کپتان جوائن کر لیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ایونٹ کیلئے غیر ملکی پلیئرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ ، بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ کراچی کنگز کا بدھ کودن میں ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ البتہ کراچی کنگز نے رات کو اپنا پریکٹس سیشن کیا۔