اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کا خون نچوڑنے والی تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرکے ایک ایک پائی کا حساب قوم کے سامنے لایا جائے اور لوٹا پیسہ واپس لاکر اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سید عبد القیوم آغا سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمت اصل پیداواری لاگت کے مطابق کی جائے اور بجلی کے بلوں پر تیرہ قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کے سلیب سسٹم کو ختم اور دو سو یونٹ اور دو سو سے اوپر کے یونٹوں کیلئے بنائے گئے نظام کو ختم کیا جائے۔