راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی خاطر پنجاب کے 51تدریسی ہسپتالوں میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں۔ اس سلسلہ میں ضلع کا ڈی سی بھی ہسپتال کا دورہِ کرکے جائزہ لیں گے۔ راولپنڈی میں بے نظیر ہسپتال ، ہولی فیملی ہسپتال، آر آئی سیاور ٹی بی ہسپتال ساملی کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔