اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سنگجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے فیملی کی آڑ میں منشیات سمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا ۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 2612گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزمان کی شنا خت رحیم گل اور محمد زیبا کے نا مو ں سے ہو ئی۔دوران تفتیش ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان منشیات پشاور سے اسلام آباد سمگل کرکے نواحی علاقوں سرائے خر بوزہ، ڈھوک عباسی اور ڈھوک ٹمن میں فروخت کرتے تھے۔