• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کو ریلیف ملے گا، میاںاکرم فرید

اسلام آباد ( جنگ نیوز) سابق صدر آئی سی سی آئی اور چیئر مین سینٹرل ای ایف پی میاں اکرم فرید نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بجلی کے صنعتی نرخ کی 7.69 روپے فی یونٹ کمی سے ملکی صنعتوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نےوفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، سابق وفاقی وزیر تجارت اور یو بی جی کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، ایم این اے اور یو بی جی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اختیار بیگ اور دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے یہ ریلیف ممکن ہوا۔
اسلام آباد سے مزید