راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نےموضع لیب ٹھٹھو، نیکو، بجاڑ اور پنڈ بھوٹی، تحصیل ٹیکسلا اور ضلع راولپنڈی میں واقع چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور ایک لینڈ سب ڈویژن کیخلاف آپریشن میں روڈ انفراسٹرکچرز، مین ہولز، اشتہاری بورڈ، بجلی کے کھمبے، سائن بورڈ، کرب سٹونز اور فٹ پاتھ کو مسمار کر دیا۔ کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ نے کی۔