• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں دو موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ شمس کالونی کی حدود آئی 12 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں چار موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی زیارت خان اور محمد حمزہ زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزمان شمس کالونی کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ذرائع کے مطابق ملزمان سے 14 موبائل فون اور ایک رائفل برآمد ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید