راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے خود داخلہ مہم کا حصہ بن کر راولپنڈی کے ایک سرکاری سکول میں طلباء کو داخلہ دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اولین ترجیح ہے۔ رواں برس راولپنڈی میں 50 ہزار سے زائد سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیا جائیگا۔ تقریب سے چیف ایجوکیشن آفیسر امان اللہ چنہ‘ مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے نائب صدر ڈاکٹر مقبول احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔