• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کھائی میں جاگری 2افراد شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رانگ سائیڈ سے آنے والے تیزرفتارموٹرسائیکل کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری جس سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ چونترہ کو ہمایوں نے بتایا کہ جب ہم ڈھوک چہڑ کے پاس پہنچے تو سامنے سے موٹرسائیکل تیز رفتاری سے رانگ سائیڈ سے آیا جس وجہ سے ہماری گاڑی بائیں طرف بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس سے میں اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا حمزہ بٹ زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار محمد تاج بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید