• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں نسل کشی، کراچی میں مظاہرین کا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پردھاوا

کراچی ( نیوزڈیسک)کراچی میں مشتعل مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوڈ چین ریسٹورنٹ کی شاخوں پر دھاوا بول دیا۔احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین نے فاسٹ فوڈ چین کی شاخوں پر حملہ کیا اور ایسی تمام برانڈز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جنہیں اسرائیل کا حامی سمجھا جاتا ہے۔کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر مظاہرین ایک برانچ میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود گاہکوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں کی حمایت بند کریں۔مظاہرین نے بہادرآباد اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں بھی اس فاسٹ فوڈ چین کی شاخوں کو نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے فیز ٹو برانچ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید