اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) اے آئی جی لاجسٹک کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے تمام کانسٹیبلز کے سابقہ ریکارڈاور کارکردگی کا جائزہ لیا اور مطلوبہ معیار پرپورا اترنے اور اچھے ریکارڈ کے حامل کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پرترقی کی سفارشات سینئر افسران کو ارسال کر دی گئیں۔سینئر پولیس افسران کی منظوری کے بعد اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔