اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ، سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 80 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 18موٹر سائیکل،20موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا،31گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔1موٹر سائیکل اور5موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ10موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف12 مقدمات درج ہوئے جن میں6موٹر سائیکل چوری تین موٹر سائیکل اور تین موبائل فون چھیننے کے علاوہ تین گھر کے تالے بھی ٹوٹنے کی وا رداداتیں شامل ہیں ۔تھانہ ہمک کے علاقے میں 40منٹ میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئیں۔ موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو گن پوائنٹ پر مبشر نامی شہری سے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں اپلائیڈ فار موٹو سائیکل اور موبائل فون جبکہ ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گیٹ نمبر دو کے پاس تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل پرس چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ سکیم 3 کے رہائشی محمد ادریس صفدر کے گھر سے 12 تولہ طلائی زیورات ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ نیو گدوال کے رھائشی عبد القدیر کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ راشد منہاس روڈ کے رہائشی انعام سرور کے گھر سے 35 ہزار روپے، 9 لاکھ کا سونا ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ کے رہائشی کے گھر سے نقد 55 ھزار روپے اور 1 لاکھ 50 ہزار کا سونا چوری ہو گیا۔