اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) اسلام آباد نے سالانہ جشن بہاراں کا انعقاد کیا۔ تقریب میں مہندی، آرٹ بوتھ، ثقافتی اسٹالز، گیمز اسٹالز، شاعری مقابلہ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔ مہمانِ خصوصی آمنہ معظم نے کھانے پینے، فنون لطیفہ، ثقافت اور دیگر اسٹالز کا دورہ کیا۔ ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجازنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے طلباء سے ملاقات کی اور انکی محنت کو سراہا۔ جشن بہاراں میں ثقافتی ورثے اور پاکستان کی متنوع ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔