راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)14 اپریل کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں پنجاب کلچر ڈےے کی تقریبات کو شایان شان طریقہ طریقے سے منانے کے لئے ہدیات جاری کر دی گئیں ۔ اس سلسلے میں تمام افسران محکمہ تعلیمات اور تعلیمی اداروں کے سربراہاں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر، سکول میں پنجاب کلر کلچر ڈے کو بھرپور طریقے سے منائیں اور پنجابکا روایتی کا لباس زیب تن کرایاجائے جس میں پگڑی لاچا تہبند اور علاقائی لباس شامل ہیں ۔ اس کی سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر بھی کی جائے۔ محکمہ تعلیم کے افسران اور سربراہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس تقریب کوئی ویڈیوز بنا کر اعلی افسران کو بھیجیں۔