• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری اور پوری قوم اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے، ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کچہری راولپنڈی و جوڈیشل کمپلیکس کی تمام دکانوں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ وکلاء نے پوری قوم سے اسرائیل کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کے ساتھ تاجر برادری سے بھی اپیل کی ہے وہ اپنی دکانوں سے ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات فوری طور پر ہٹا دیں۔ اس امر کا اعلان گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کے جناح ہال میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ صدر بار سردار منظر بشیر کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری بار اسد محمود ملک، ممبر پنجاب بار کونسل حاجی توفیق آصف، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک خلیل اعوان، ڈسٹرکٹ بار کی نائب صدر نائلہ فیصل ملک، جوائنٹ سیکرٹری رانا عاشر، زبیر جلال، راجہ آصف محمود، راجہ نذیر احمد، ملک صالحہ، خواجہ جاوید اقبال سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں وکلاء کی بڑی تعداد نے کچہری چوک تک یکجہتی فلسطین مارچ بھی کیا ۔
اسلام آباد سے مزید