• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو الرٹ جاری، پارہ 8ڈگری سنٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتہ کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے 13 سے 18 اپریل تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، بلوچستان جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 6سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 14 سے 18 اپریل بالائی علاقوں، جی بی، اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں،گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور انہیں پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید