اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سلمان خیل قومی تحریک پاکستان کےرہنماؤں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف مطالبہ کیا ہے کہ سلیمان خیل قبیلے کے آبائی علاقے گل کچھ سمبازہ زرہ ڈگری تحصیل قمر الدین کا زمینی تنازعہ حل کیا جائےاور وہاں پر سکول، ہسپتال ، روڈ ز اور بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائےبصورت دیگر ژوب میں سلیمان خیل علی خیل قبائل کے گرینڈ جرگے بلانے پر مجبور ہونگے۔ سلمان خیل قومی تحریک پاکستان کےسربراہ سردار ناصر خان، مرکزی وائس چیئرمین الحاج عجب خان، عطا اللہ سلمان خیل، عالم خان و دیگر نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں کچھ قبائل نے ہمارے راستے بند کر رکھے ہیں ، سرکاری وسائل ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔