راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ صفیر، انسپکٹر انعام الحق اور انسپکٹر عطا محمدپر مشتمل محکمہ ماحولیات سکواڈ نے چھ سروس اسٹیشن سربمہر کر دئیے۔18کارواش اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ سسٹم لگادیا گیا ہے۔جبکہ 123 کارواش اسٹیشنز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ایک سروس اسٹیشن کو سیل کرنے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔جبکہ تحصیل گوجر خان میں زِگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانےاور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 6بھٹے مسمار کر دیئے گئے۔