• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

G-9 مرکز میں انسداد تجاوزات آپریشن، تعمیرات مسمار یورپی طرز کی جھلک

اسلام آباد ( جنگ نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات کی روشنی میں جی-9 مرکز میں انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔انسداد تجاوزات مہم سے(کراچی کمپنی) جی-نائن مرکز یورپی مارکیٹ جیسا تجاوزات فری بن گیا۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی جس میں سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور اسلام آباد انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ آپریشن کا مقصد عوام کے پیدل چلنے کے حق کو بحال کرنا تھاجس کے تحت جی-9 مرکز کی فٹ پاتھوں، سڑکوں اور گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی اسٹالز، چھپر، شیڈز اور دیگر ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا جس سے برسوں سے شہریوں کے لئے تکلیف اور رکاوٹ کا باعث بننے والی تجاوزات ہٹا کر علاقے کی اصل نقشہ بندی بحال کی گئی جس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو آسانی ملی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی۔سی ڈی اے یہ انسداد تجاوزات مہم دیگر علاقوں تک بھی وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ آپریشن چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں ادارے کے اُس عزم کی عکاسی ہے، جس کا مقصد اسلام آباد میں عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کر کے شہری نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید