اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نور زمان کو ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ۔اپنے الگ الگ بیان انہوں نے نور زمان کو ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نور زمان نے اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔